کیپٹن صفدر نے پہلے سوال گول کیا، پھر نا دانستہ سچ بول دیا

61 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کیپٹن صفدر نے پہلے سوال گول کیا، پھر نا دانستہ سچ بول دیا،پہلے یہ کہہ کر بات ٹالی کہ ہم صوفیا کی اولادیں ہیں لاکھوں مریدین ہیں پھر دوسرے سوال پر کہا کھواڑی شریف کے ایک کچے گھر سے اٹھ کر آئے ہیں ایسا بننے کا سوچا بھی نہ تھا۔

نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سے صحافی نعیم اصغر نے وہ سوال کیا جس کا جواب ساری دنیا جاننا چاہتی ہے، لیکن کیپٹن صفدر کے پاس کوئی جواب نہ تھا اس لئے انھوں نے صوفیاء کی اولاد ہیں کہہ کر بات ٹال دی۔

صحافی نے پوچھا تھا لوگ پوچھتے ہیں، جنید صفدر کے والد کچھ نہیں کرتے، والدہ کی کوئی پراپرٹی نہیں تو شادی پر یہ سارے اخراجات کس نے کئے ہیں؟

کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میں ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں، پیر و فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے لاکھوں مرید ہیں ہمارے گھر روز ایسا لنگر ہوتا ہے، جیسا اس شادی میں ہوا، اس میں ابہام کیاہے۔

انھوں نے بات کو مزید گھماتے ہوئے الٹا سوال داغ دیا کہ ‘پیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیاہے’ آپ بھی ملک صاحب کمال کرتے ہیں،اس پر لیگی رہنما نے خود ہنس کر بات ختم کردی۔

http://

ان سے جب مستقبل میں مسلم لیگ ن کو کون لیڈ کرے گا؟ شہباز شریف یا مریم نواز؟ جواب میں کیپٹن ر صفدر نے کہا لوح محفوظ پر ہر چیز لکھی ہے ، یہ جج بھی اللہ کی طاقت سے اللہ کے لکھے فیصلے سناتے ہیں۔

یہ اللہ کا فیصلہ ہے جس نے لیڈ کرناہے اللہ سبب پیدا کردے گا جس نے لیڈ نہیں کرنا نہیں کرسکے گا، بندے کا ایمان ہوناچایئے کہ اقتدار سمیت سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے۔

اس سے آگے انھوں نے صوفیاء کی اولاد اور لاکھوں کے لنگر موقف کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی سوچا تھا کہ ایک ایسی جگہ آئیں گے کھواڑی شریف کے ایک چھوٹے سے کچے سے گھر سے اٹھ کر۔ خدا نے عزت دی ہے۔

واضح رہے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مانسہرہ کے ایک گاوں کھواڑی کے رہنے والے ہیں ملازمت کیلئے فوج میں بھرتی ہو ئے پھرشادی کے بعد شریف فیملی کا حصہ بنے، کئی سال بعد اپنے گاوں میں ایک مزارتعمیر کیا۔

شادی سے پہلے تک نہ وہ صوفیاء کی اولاد کادرجہ تھا نہ ہی ان کے گھرلنگر ہوئے نہ مرید تھے،بلکہ کیپٹن صفدر نے دوسرے سوال میں یہ سچ کہا کہ وہ کھواڑی شریف کے ایک چھوٹے سے کچے مکان میں رہتے تھے۔

Comments are closed.