وزیراعظم عمران خان کے جملہ’گھبرانہ نہیں ہے’ پر فلم بن گئی

53 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے جملہ’گھبرانہ نہیں ہے’ پر فلم بن گئی ہے اور اس فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کے ٹیزر ریلیز کے زریعے مرکزی اداکاروں کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی اور ابھی یہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

اداکارہ صبا قمر اور اداکار زاہد حسین کی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے حوالے سے زاہد حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’ گھبرانا نہیں ہے‘ عیدالفطر 2022 کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم کے 48 سیکنڈ کے ٹیزر میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ معروف یوٹیوبر جنید اکرم اور نجی نیوز چینل کے رپورٹر امین حفیظ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم ‘گھبرانہ نہیں ہے’ کے ہدایت کار ثاقب خان فلم’گھبرانا نہیں ہے‘کی کاسٹ میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔

اس فلم کو جمیل بیگ اور حسن ضیاء مشترکہ طور پر جمیل بیگ فلمز اور ماسٹر مائنڈ پروڈکشن کے بینرز تلے پروڈیوس کریں کر رہے ہیں۔

اس پروڈیوسر حسن ضیا نے نجی ٹی وی سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی رومانوی ہے لیکن اس میں مزاح کا تڑکا بھی نظر آئے گا، فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔

گزشتہ برس عالمی وبا کرونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جسے بعدازاں رواں برس فروری میں مکمل کیا گیا تھا اور اب اس پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی اس فلم کا نام بہت مقبول ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی زبانی ہر ایک کا تکیہ کلام ہے’گھبرانہ نہیں ہے’ تاہم عمران خان کا مکمل جملہ ہے "سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانہ نہیں ہے”.

Comments are closed.