ربجا کا ہزارہ جرنلسٹس کی کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ

60 / 100

اسلام آباد(پریس ریلیز) راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن (ربجا) ربجا کا ہزارہ جرنلسٹس کی کابینہ کے اعزاز میں استقبالیہ، جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں ہونے والے استقبالیہ میں صحافیوں کے حقوق کے لیے ملکر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا.ایچ جے اے کے صدر تیمور جدون جنرل سیکرٹری لقمان شاہ ،سینئر نائب صدر حاجی وحید سرپرست اعلی وقار فانی چیئرمین وقار عباسی سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے.

استقبالیے سے خطاب کرتے ھوئے ربجا کے صدر سردار شوکت محمود نے کہا کہ میڈیا کی موجودہ دیگر گوں صورتحال اور صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کے مبینہ معاشی قتل عام کے پیش نظر باقاعدہ الیکشن کے ذریعے منتخب ھونے والی صحافتی تنظیموں کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ھیں.

سردار شوکت محمود نے ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر تیمور جدون اور انکی ساری کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ھوئے توقع کا اظہار کیا کہ وہ میڈیا کے موجودہ بحران کی وجہ سےمتاثر ھونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیئے ربجا کےساتھ مل کر اپنی ساری صلاحیتیں بروئکار لائیں گے۔

اس موقع ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر تیمور جدون نے کہاکہ ربجا اور ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن دونوں صحافی برادری کی متحرک اور فعال تنظیمیں ھیں۔ھم روز اول سے ایک ساتھ جدوجہد کر رھےھیں اور آئندہ بھی اکھٹے رھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کے لیئے ربجا نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا جس پر ربجا کے صدر سردار شوکت محمود جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ملک اور انکی ساری ٹیم مبارک باد اور تحسین کی مستحق ہے.

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا نے کہا اس وقت میڈیا جس سنگین بحران سے گزر رھا ھے اسی صورتحال میں صحافی برادری کااتحاد وقت کی اھم ترین ضرورت ھے۔انہوں کہا کہ مشکل کی گھڑی ھم ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ھوئے ورکرز کے ساتھ کھڑے ھیں.

انور رضا نے کہا ربجا اور ایچ جے اے صحافی برادری مضبوط دست وبازو ھیں۔انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پینل صحافی برادری کی خدمت کا مشن جاری رکھے گا۔ربجا کے جنرل سیکرٹری مرتضی ملک اور ایچ جے اے کے جنرل سیکرٹری لقمان شاہ نے کہا کہ ھم صحافی برادری کے حقوق کے حصول تک مشترکہ جدوجہد چاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا ہمارا فطری اتحاد نہ صرف برقرار رئیگا بلکہ مذید مضبوط ھو گا۔سینئر صحافی اور ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وقار فانی نے کہا کہ ورکرز کے وسیع تر مفاد میں جملہ صحافتی تنظموں کے باھمی اتحاد کی اھمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گی ھے۔

استقبالیہ میں زارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ربجا عہدیداران ملک آصف اقبال، شوکت ستی۔نثار تبسم۔ظاہر شاہ فیاض چوھدری ارشد خان یوسفزئی۔عامر لاشاری،بابر حسین ۔وقارخان۔سردار خان یوسفزئی۔محسن مبشر۔آسیہ عمیر۔نعمان صادق۔اظہر بھٹی۔یاسر عباسی۔ نعمان بشیر۔حاجی وحید ۔سردار وقار ۔شبیر احمد۔اور دیگر شریک تھے.

Comments are closed.