رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز،500سٹوڈنٹس شریک ہیں

61 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے کا آغاز،500سٹوڈنٹس شریک ہیں، مقابلے میں ملک بھر کے64اسکولوں کے طالبہ و طالبات حصہ لیں گے۔

اسلام اباد میں رضی الدین شیخ تقریری مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے ڈبیٹرز نے اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے تقریری مقابلے میں شریک سیکڑوں طلبہ و طالبات اپنی ذہانت کی صلاحیتوں کااظہار کریں گے۔

اس منفرد مقابلے کی میزبان سٹی اسکول کی پرنسپل سمیرا توصیف کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اس بار تقریری مقابلے کی میزبانی کا موقع ملا کرونا کی وجہ سے دوسال سے یہ میدان عملاً سج نہیں سکا تھا۔

سمیرا توصیف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہ صورتحال میں بھی سٹوڈنٹس کو سپیکنگ پاور آزمانے کا موقع دیا جاتارہا ہے تاہم اس دوران یہ مقابلے آن لائن ہوتے رہے ہیں۔

اس مقابلے سے طلبہ طلبات کو سامعین کے سامنے اپنے صلاحیتوں دیکھانے کا موقع میسر آیا ہے ، مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ طلبات بھی پرخوش نظر آ رہے ہیں۔

میزبان ان کا کہنا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز پر ہم سب خوش ہیں یہاں ملک بھر کے بہترین ڈیبیٹرز کے ساتھ مقابلے پر ہم خوش ہیں ، تقریری مقابلے 30 نومبر کو بھی جاری رہیں گے۔

Comments are closed.