میرے پاس ایسے راز ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں، حریم شاہ

61 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر فحاش حرکتیں اور سیاستدانوں کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو بنا کر مشہور ہونے والی حریم شاہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ایسے راز ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں، حریم شاہ نے کہا جو وہ کرنا چاہتی ہیں، اب تک انہوں نے وہ کام نہیں کیا۔

میزبان تابش کے پروگرام ٹو بی آنیسٹ میں آمدسے قبل میزبان نے حریم شاہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی لڑکی ہے جس کی آج تک کوئی مووی ریلیز نہیں ہوئی تاہم وہ پہلے ہی لیک ہو جاتی ہیں اسے آپ خواتین کی اقرارالحسن بھی کہہ سکتے ہیں۔

سیاستدانوں کے ساتھ جا جا کر فوٹو اور ویڈیوز بنا کر شہرت سمیٹنے کی رسیا حریم شاہ نے کہا کہ تقریباً تمام سیاستدان دل پھینک ہیں، اور انہیں اپنی عزت اور ذمہ داریوں کا احساس تک نہیں ہوتا،حریم شاہ نے خود کو بہادر لڑکی قرار دیا اور کہا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آج تک انہیں کسی مرد نے کوئی دھمکی نہیں دی، تاہم انہیں ان کی ایک دوست نے دھمکی دی تھی، جس پر انہوں نے مقدمہ کر رکھا ہے اور وہ ان کا ایسا حشر کریں گی کہ پوری زندگی یاد رکھیں گی،

کسی سے نہیں ڈرتی، بہت سارے لوگوں کو سبق سکھایاہے

حریم شاہ نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہاسٹل میں رہائش کے دوران سہیلی کی فرمائش پر پہلی بار ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی تھی اور انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اتنی مشہور ہو جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد سب سے پہلے انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک کمپنی نے کام دیا اور ان کی پہلی کمائی 6 لاکھ روپے تھی،ٹک ٹاک بذات خود اسٹارز کو کوئی پیسے نہیں دیتا، البتہ وہاں سے وائرل ہونے کے بعد کئی کمپنیاں اور لوگ اسٹارز کو پروموشنل کام کے بدلے پیسے دیتے ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہ تمام دوروں پر کمپنیوں یا دوسرے افراد کے اخراجات پر گئی ہیں، حریم شاہ نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے بہت کچھ کیا ہے، بہت سارے لوگوں کو سبق سکھایا ہے، تاہم تاحال انہوں نے وہ کام نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔

حریم شاہ نے سیاستدانوں کو زیادہ ٹھرکی سیاستدان ہی ہیں اور اسی وجہ سے ہی وہ اوپر بیٹھے ہوئے ہیں، کسی بھی سیاستدان کا نام لینے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی عزت اور ذمہ داریوں کا احساس تک نہیں ہوتا اور نہ ہی عوام کا خیال ہوتا ہے۔

حریم شاہ نے اداکاروں، ٹی وی اینکرز، صحافیوں اور شوبز شخصیات کو سیاستدانوں سے بہتر اور اپنی عزت کا خیال رکھنے والا قرار دیا اور مثال دی کہ جماعت اسلامی کے سیاستدان شریف ہیں، جس کی وجہ سے انہیں تاحال اقتدار نہیں ملا۔

انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید، فیاض الحسن چوہان اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصویر کھچوانے کے معاملے پر بھی بات کی، وزیر داخلہ شیخ رشید سے ان کی پہلی ملاقات ایک دوست کی جانب سے دی گئی دعوت میں ہوئی تھی، جہاں ان کے دوست نے انہیں شیخ رشید سے ملوایا تھا۔

ٹک ٹاکرنے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شیخ رشید کو کہا کہ وہ ان کی فین ہیں، جس پر انہوں نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا فون نمبر ان کے پاس ہے؟ اور پھر خود ہی اپنا نمبر دے کر انہیں مس کال دینے کا کہا،حریم شاہ نے ماضی میں شیخ رشید کی ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد ہی ان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بند کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے دوسرا اکاونٹ بنایا اور اسے بھی بند کردیا گیا اور اب انہوں نے تیسری بار اکاونٹ کھولا ہے۔

حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ اینکر مبشر لقمان کو ملک ریاض نے جہاز دیا،انہوں نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو یہی دکھانے کی کوشش کی کہ ایک اینکر کے پاس جہاز کہاں سے آیا اور اسی وجہ سے ہی مبشر لقمان ان سے خفا ہوئے، ان کے ساتھ معاملہ بگڑنے پر اینکر کی اہلیہ بھی ان سے ناراض ہوگئی تھیں۔

حریم شاہ نے پروگرام کے دوران کہا کہ ان کے پاس بہت سارے لوگوں کی ویڈیوز ہیں مگر انہوں نے کوئی ایسا کام ہی نہیں کیا کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر میری ویڈیو لیک ہوئی تو کہوں گی دیکھ کر مزے لیں،حریم شاہ کاویڈیو سے متعلق سوال پر جواب۔

ویڈیوز وائرل کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مبشر لقمان اور مفتی قوی خان سمیت کچھ لوگوں کو سبق سکھا دیا ہے اور باقی کچھ لوگوں کو وہ سبق سکھائیں گی،فاروق ستار سے ان کی اتفاقی ملاقات نہیں ہوئی تھی بلکہ انہوں نے خود انہیں دعوت دے کر بلایا تھا۔

ریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوں گی۔ انہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے پسند ہے جب کہ انہوں نے خود کو پی پی چیئرمین کی مداح قرار دیا

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سب سے منفرد ہیں اور ان کا انداز بیاں انہیں بہت پسند ہے، ماضی میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصویر کھچوانے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہ چکی ہیں اور اب بھی انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔

حریم شاہ نے کہا ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ تصویر کھچوائی تھی، جس پر عمران خان نے تو انہیں کچھ نہیں کہا مگر دوسرے لوگوں نے انہیں بہت کچھ کہا،

حریم شاہ نے پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے دفتر میں اجازت لے کر ویڈیوز اور تصاویر بنوائی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس سے اجازت لی مگر دعویٰ کیا کہ لڑکی تھی دفتر خارجہ چلی گئی، لڑکوں کو اجازت نہیں ملتی، حریم شاہ

ہائی پروفائل شخصیات اور مقامات تک رسائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا، تاہم کہا کہ ان کی تمام افراد سے ذاتی دوستیاں ہیں، جس کی وجہ سے ان کی رسائی آسان بن جاتی ہے۔

حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک فلم ساز نے کسی فلم میں ڈانس پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی اور ساتھ ہی کئی نامناسب مطالبات بھی کیے،انہوں نے فلم ساز کا نام نہیں بتایا مگر کہا کہ ان سے کہا گیا کہ وہ ڈانس سیکھیں تو انہیں موقع دیا جائے گا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فلم ساز نے انہیں بتایا کہ انہیں فلم میں نیم عریاں لباس پہننا ہوگا، جس میں سے ان کی کمر دکھائی دینی چاہیے، جس پر انہوں نے فلم کی پیش کش مسترد کردی،انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں آئٹم گانے یا رقص نہیں کر سکتیں، وہ بھاری بھر کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرا جسم، میری مرضی کے نعرے کے خلاف ہیں، اگر کسی خاتون کو شادی کے بعد شوہر کا کھانا گرم کرنا اور ان کے کپڑے دھونا پسند نہیں تو ایسی عورت کو شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔

حریم شاہ نے کہا شوہر خاتون کا مجازی خدا ہوتا ہے اور ان کی خدمت و احترام کرنا اس پر فرض ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو ایسی خاتون کو زندگی بھر کنوارہ رہنا چاہیے، اسے شادی نہیں کرنی چاہیے۔

Comments are closed.