محمد رضوان کمال کا اوپنر ہے ایک ہزار رنز قابل تعریف ہیں، ہر بھجن سنگھ

56 / 100

دبئی ( ویب ڈیسک)محمد رضوان کمال کا اوپنر ہے ایک ہزار رنز قابل تعریف ہیں، ہر بھجن سنگھ نے یہ بات ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی پر ایک ویڈیو میں کہی ہے ۔

بھارتی ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جیت سکتا تھا بہت تگڑا اسٹارٹ بھی مل گیا تھا لیکن پھر کہیں فیصلوں میں غلطی ہوئی اور ٹیم نے پریشر لیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف بہت اچھا سکور کیا تھا اور پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے میچ آسٹریلیا جیت گیا حالانکہ بابراعظم اور محمد رضوان نے اپنی ٹیم کو بڑا تگڑا سٹارٹ فراہم کیا، دونوں بہت ہی شاندار ہیں۔

بدقسمتی سے بابراعظم 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تاہم رضوان نے پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار بلے بازی کی،ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی ہی وجہ سے بابراعظم کھل کر کھیل پاتے ہیں۔

سابق بھارتی اسٹار کرکٹر نے کہا رضوان کے باعث بابر کو ٹائم ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں کھل کر کھیلتے ہیں، رضوان سٹرائیک کو روٹیٹ کرکے بابر کے کندھوں سے بہت سارا پریشر ہٹا دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بابر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہت کامیاب ہیں ۔

ہر بھجن سنگھ نے کہا ویلڈن محمد رضوان، رواں کلینڈر ایئر میں 1000 رنز بنا لیے ہیں، وہ خود کو کمال کے اوپنر کے طور پر سامنے لائے ہیں اور اتنے رنز بنانا قابل تعریف ہے۔

Comments are closed.