آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو5وکٹوں سے ہرا دیا

54 / 100

دبئی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو5وکٹوں سے ہرا دیا ، آسٹریلین ٹیم اب 14نومبر کو اپنی روائتی حریف نیوزی لینڈ کے ساتھآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل کھیلے گی۔

آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا اورپاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے تاہم پاکستانی باولرز ہدف کا دفاع نہ کرسکے، فیلڈنگ نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

آسٹریلیا نے177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہیں کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ایک رنز پر ہی گر گئی، آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایرون فنچ تھے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

بعد میں ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دھواں دھار بیٹنگ شروع کردی،تاہم آسٹریلیا کی دوسری وکٹ مچل مارش کی صورت میں 52 رنز پر گری جنہوں نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی اسمتھ تھے جو 5 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر 77 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے،
دوسری اینڈ پرڈیوڈ وارنر نے رنز بنانے کی رفتار جاری رکھی لیکن انہیں 89 پر شاداب خان نے کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروادیا۔

پاکستان کو پانچویں کامیابی 7 رنز بنانے والے گلین میکسویل کی صورت میں ملی اور انہیں بھی شاداب خان نے 96 کے مجموعے پر حارث روف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

اس کے بعد مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شراکت ناقابل شکست رہی ،مارکس اسٹوئنس نے 31 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ یتھیو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ ختم کرکے مین آف دی میچ ٹھہرے۔

ویڈ کا19اوور میں شاہین شاہ کی بال پر حسن علی نے کیچ چھوڑاتو اگلی تین بالز پر انھوں نے شاہین شاہ کو لگاتا تین چھکے مار کر میچ ایک اوور قبل ہی آسٹریلیا کے نام کردیا، شاداب خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کے لیے 71 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا،اننگز کے دسویں اوور میں بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور قومی ٹیم کو 71 پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

محمد رضوان مچل اسٹارک کو بڑا شاٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اختتامی لمحات میں فخر زمان کا بلا چل گیا اور انہوں نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

آصف علی بغیر کوئی رن بنائے جبکہ شعیب ملک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زیمپا اور پیٹ کمز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹار اور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے۔

Comments are closed.