خورشید شاہ کی ضمانت منظور، ای سی ایل میں نام برقرار رہے گا

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کی سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

اس سے قبل خورشید شاہ کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا گیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ضمانت منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈر کی ایک کروڑ روپے کے مچلکوں جمع کرانے کی ہدایت کردی،نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار تھا ۔

سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت نیب نے استدعا کی خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھا جائے جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کوجیل میں مستقل نہ رکھاجائے تحقیقاتی عمل جاری رہے۔

واضح ر ہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

Comments are closed.