وزیراعظم نے پینڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے سیل قائم کر دیا، فواد چوہدری

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت یہ اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کا یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گااور پنڈورا لیکس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

پنڈورا لیکس کی ایف آئی اے، نیب ، ایف بی آر اور اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات قوم کے سامنے رکھی جائیں گی. 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کاہدف دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

وفاقی وزراء شوکت ترین،مونس الٰہی اور

 فیصل واوڈا، شرجیل میمن، علی ڈار سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقاتی عمل سے گزرنا پڑے گا. 

Comments are closed.