بابراعظم نے کرس گیل کا ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

53 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کو7وکٹوں سے شکست دے دی اسی میچ میں
سینٹرل پنجاب اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز بنالئے اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کے پاس تھا جھنوں نے اننگز میں 7 ہزار رنز ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

بابراعظم نے 7ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 187 اننگز کا سہارا لیا اور یہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا اس سے قبل بابراعظم کئی عالمی ریکارڈ پہلے ہی اپنے نام کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے بابر اعظم تیز ترین 6 ہزار رنز کرنے والے ایشین بیٹسمین بھی رہ چکے ہیں،6 ہزار رنز مکمل کرنے میں وہ کرس گیل سے صرف3 اننگز پیچھے تھے مگر انہوں نے6 ہزار سے 7 ہزار رنز کا سفر 22اننگز میں مکمل کیا۔

http://

بابر اعظم نے کم سے کم اننگز کے ساتھ کم سے کم وقت میں بھی تیز ترین 7 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا، بابر اعظم نے ڈیبیو کے8 سال10 ماہ میں یہ سنگ میل عبور کیا ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی 212 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ 222 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کرکے چوتھے ، آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر 223 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے 5 ویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 225 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے چھٹے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 235 اننگز میں 7000 مکمل کرکے 7 ویں، سابق آسٹریلیا بلے باز بریڈ ہوج کی 243 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے 8 ویں پوزیشن ہے۔

، سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز 245 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے 9 ویں جب کہ بھارت کے شیکھر دھون 246 اننگز میں 7000 رنز بنا کر اس فہرست میں 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

http://

رواں سال اپریل میں بابر اعظم نے تیز ترین 2 ہزار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، اس ریکارڈ کے کیلئے انہوں نیبھارت کے ویرات کوہلی کو 4 اننگز سے پیچھے چھوڑا تھا۔

Comments are closed.