خلیج بنگال میں سمندری طوفان، گلاب، کے اثرات کراچی پر بھی پڑیں گے

47 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان کو گلاب کا نام دیاگیاہے اور شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں طوفان کے اثرات کراچی میں بھی ہوں گے اور بارش کاامکان ہے۔

سائیکلون کا الرٹ بھارتی محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیا گیاہے جس میں کہ گیاہے کہ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل پزطوفان کا خدشہ ہے اور سائیکلون بننے کی صورت میں اسے گلاب کا نام دیا جائے گا۔

اس حواسے بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور پرستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔

بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا، یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا،واضح رہے کہ اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

Comments are closed.