نیوزی لینڈ میں اتنی فوج نہیں ہوگی جتنی انکی سکیورٹی پر لگائی تھی، وزیر داخلہ

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے اپوزیشن ملکی ساکھ کا احساس کرنے کی بجائے نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کاالزام ہم پر لگا لگا رہی ہے حالا نکہ حکومت نے اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی۔

اسلام آباد میں پریس نفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیاں ہیں، فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم گراونڈ میں پریکٹس کررہی تھی ،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں ہیں، پاکستانی کرکٹ کے شوقین ہیں، وزیر اعظم نے ورلڈ کپ پاکستان کو دیا، میں اس وقت وزیر کھیل تھا، اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہ کی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کابینہ نے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی، اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہو گی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی، ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سرحدوں کا دورہ جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے کررہا ہوں، بھارتی میڈیا کے پاس شیخ رشید اور طالبان کے علاوہ کرنے کو کوئی بات نہیں ہے، بھارت کو میرے بارڈر پر جانے کی تکلیف ہے، میں نے اونچے ترین محاذ سیاچین کا دورہ کیا ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ میں لیپہ کی چیک پوسٹوں پر بھی جاؤں گا، میرے دورے سے پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہوا،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کی ضمانت ہے، عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو، وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں واضح طور پر کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا جس کی دنیا میں شہ سرخیاں لگائی گئیں، افغانستان سے ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا جس میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لوگ بھی شامل ہیں، بھارت نے جو پروپیگنڈا کیا، وہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 19 اور 20 صفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 50 سے بڑھا کر 100 وارڈ میں ہوں گے، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 516 مدارس ہیں، ایک مدرسے میں مسائل ہیں ،اسے انتظامیہ حل کرے گی۔

Comments are closed.