گرین لائن کی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں، شکریہ عمران خان، خرم شیرزمان

54 / 100

کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی شہر کے ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن کیلئے 40بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں جس پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خرم شیر زمان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیاہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بسیں حوالگی کی تقریب آج کراچی پورٹ پر ہوگی، شہری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سالوں سے پریشان تھے، کراچی کے شہری پرآسائش بسوں میں سفر کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی والوں سے کیا وعدہ پورا ہونے جارہا ہے، شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کیلئے 80 میں سے40 بسیں آج کراچی پہنچ گئی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے جنازے نما بسوں سے بالآخر چھٹکارہ حاصل کر لیا، شکریہ عمران خان گرین لائین بسوں کا وعدہ آج پورا ہونے جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 13 سال میں شہر قائد کو کٹھارا بس سروس دی گئی، اورینج لائین، ریڈ لائین بینظیر بس سروس رنگ برنگے اعلانات ہوئے مگر ان پر عمل نہ ہوسکا۔

انھوں نے کہا اس کے باوجود کہ 13 سال میں 1161 ارب ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے مگر شہریوں کو اس کے بدلے میت جیالا کھٹارا بس سروس ملی،انہوں نے کہا کہ اورینج لائین کا 2016 میں افتتاح ہوا، 4 کلومیٹر کا روڈ ہے جو آج تک نہیں بن سکا ۔

http://

ییلو لائین کی 104 بسیں بھی سندھ حکومت کی آنی تھی،پیپلزبس سروس کا اعلان ہوامگر کہیں نظر نہیں آئی، جتنی کرپشن ہوتی ہے محترمہ شہید کا نام رکھ دیتے ہیں، الیکٹرک بسوں کا بھی صرف اعلان رہا۔

انھوں نے بتایا کہ بلومبرگ کی رپورٹ ہے کہ 100 گندے ٹرانسپورٹ نظام میں کراچی شامل ہے ،پیپلز پارٹی والے توبسوں کو بیچ کر ان کا ملبہ بھی کھاگئے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انشاللہ 40 مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ 2017 کے آغاز میں شروع ہوا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا،گرین لائن بس سروس کا روٹ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو کر ٹاؤر تک ختم ہوتا ہے۔

Comments are closed.