جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی حکمت عملی اپنانے پر وقت لگے گا، بابر اعظم

47 / 100

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا نیوزی لینڈ کے خلاف میچز بہت اہم ہیں جیتنے کی کوشش کریں گے۔

بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ، اس لئے ہم پلیئنگ کنڈیشنز کو محلوظ خاطر رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، عبداللّٰہ شفیق کی پرفارمنس میں بہتری نظر آرہی ہے، امید ہے کہ مستقبل میں عبداللّٰہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللّٰہ کو چانس نہیں مل پا رہا، ان کاکہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے3 اسپنرز کو کھلانے کا پلان ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ، باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، نئی حکمت عملی اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں بابراعظم سے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی سوال ہوا تاہم انھوں نے اس پر بات کرنے سے گریز کیا، صحافیوں نے شعیب ملک کی ورلڈ کپ ٹیم میں عدم شمولیت کا معاملا بھی اٹھایا۔

Comments are closed.