عمر شریف ویل چیئرپر، تصویر وائرل ہونے پر مداح پریشان


کراچی( ویب ڈیسک)نامور کامیڈین و میزبان عمرشریف کی سوشل میڈیا پر تصویر پر لوگوں کی جانب سے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کااظہار کیا جارہاہے ۔

یہ تصویر شیئر ہوئی ہے جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار عمر شریف باریش ہیں اور ایک ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں، ساتھ نیچے لکھاہے دعاوں کی ضرورت ہے دعامیں یاد رکھیں۔

عمر شریف داڑھی بڑھی ہوئی اس تصویر میں کافی کمزور دکھائی دیتے ہیں، عمر شریف کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم یہ عمر شریف کی حالیہ تصویر ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم کچھ شوبز سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے

لوگ بڑی تعداد میں عمر شریف کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے اور کمنٹس میں ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں تاہم بعض کی طرف سے یہ بھی کہا گیاہے کہ عمر شریف بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں۔

حیرت انگیز طور پر کراچی میں ان کے قریبی لوگ بھی موجود ہیں، خود عمر شریف یا کسی اور کی طرف سے ابھی تک واضح ردعمل سامنے نہیں آیا نہ ہی میڈیا کے کسی بندے نے ابھی تک ان کے گھر جا کر تصدیق کی کوشش کی ہے۔

Comments are closed.