ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ایک وکٹ سے ہرادیا

فوٹو: اے ایف پی

کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا ۔

جمیکا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف ملا تھا جو انھوں نے 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے بلیک ووڈ 55، چیز22اور کمروچ30رنز بنا کر نمایاں رہے ، کمیروچ نے ووننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، پاکستان کی طرف سے شاہین آفرید ی نے4، حسن علی3، عباس اور فہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ پھر فیل ہو گئی اور کپتان بابراعظم 55 رنز بناکر نمایاں رہے، عابد علی نے 34، محمد رضوان 30 ، حسن علی 28اور اظہر علی نے 23 رنز بنائے، جبکہ فہیم اشرف 20 اور یاسرشاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی عمران بٹ، فواد عالم اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 253 رن بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں 160رنز بنائے ہیں اور آدھی ٹیم آوٹ ہو چکی ہے اور پاکستان کی لیڈ ابھی صرف 124رنز کی ہے۔

میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز نے 251 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوشوا ڈی سلوا اور جومیل ویریکن وکٹ پر موجود تھے، میزبان ٹیم اپنے گزشتہ دن کے اسکور میں مزید 2 رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے دن کے پہلے ہی اوور میں ویریکن کو چلتا کیا اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں جوشوا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کے بڑی لیڈ لینے سے روک دیا، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 36 رنز کی برتری حاصل کی۔

کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیسن ہولڈر نے 58 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عباس نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان کے اوپنر عمران بٹ دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آوٹ ہوئے،اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر 55 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ 23 رنز بنانے کے بعدکیماروچ کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

عابد علی نے 34 رنز کی کھیلی لیکن جیڈن سیلز نے ان کا کام تمام کردیا ، فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے سیلز کی دوسری وکٹ بنے،65 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی مگر30پر رضوان آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کا اسکورجب 117 تک پہنچا ہی تھا کہ میچ میں بارش شروع ہو گئی اور کافی دیر میچ رکا رہا،دوبارہ میچ شروع ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فہیم اشرف کے درمیان 39رنز کی شراکت ہوئی۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان کا مجموعی سکور160رنز تھا ، بابراعظم54اور فہیم اشرف12رنز پر کھیل رہے ہیں اور پاکستان کی مجموعی لیڈ124رنز کی ہو چکی ہے، کیمررچ اور سیلز نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ایک کھلاڑی ہولڈر نے آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کے خلاف251رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 8کھلاڑی آوٹ ہوئے، برائیویٹ صرف 3رنز کی کمی سے سنچری سکور نہ کرسکے اور رن آوٹ ہو گئے۔

میزبان ٹیم کے 5 بلے باز صرف 126 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس مرحلے پر برائیویٹ کی مزاحمتی اننگز نے ویسٹ انڈیز کو 34رنز کی لیڈ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ97رنز پر دوسرا رنز لینے کی کوشش میں حسن علی کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آو ٹ ہوئے۔

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو صرف دو رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں،کپتان کریگ بریتھویٹ اور روسٹن چیز نے اننگز کو آگے بڑھانیکی کوشش کی اور 49 رنز کی شراکت بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 51 رنز تک لے گئے۔

حسن علی نے پاکستان کو دن کی پہلی وکٹ دلائی، جب روسٹن چیز 21 رنز بنانے کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے گئے،جرمین بلیک ووڈ نے 22 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا اور شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 100 کے اسکور پر اگلی ہی گیند میں ویسٹ انڈیز کے نئے آنے والے بلے باز کائل مایئرز کو ایل بی ڈبلیو کردیا،
چائے کا وقفہ پر سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز تھا۔

ہولڈر58اور کیمروچ 13رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ڈی سلوا 20اور ویرین ایک رنز پر کھیل رہے اور برتری34رنز کی ہو چکی ہے،


پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے3 اور شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز باولرز کا راج رہا اور 12 وکٹیں گریں، پاکستان ٹیم 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، 21 رنز پر پہلے عمران بٹ اور پھر عابد علی آوٹ ہوئے.

https://twitter.com/GokboruWolf/status/1425885754258075652?s=19

عمران بٹ نے 11 رنز بنائے اور اروچ کی وکٹ بنے عابد علی کو 9 رنز پر سیلز نے ڈیسلوا کا کیچ بنایا. پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے اظہر علی تھے جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 68 کے مجموعی سکور پر گری اس بار آوٹ ہونے والے کپتان بابراعظم اعظم تھے جو وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے انھوں نے 30 رنز کی اننگز کھیلی.

محمد رضوان 101 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر شاٹ میڈ وکٹ پر آسان کیچ تھما کر چلتے بنے، اس کے بعد فہم اشرف اور فواد عالم کے درمیان 85 رنز کی قابل ذکر شراکت ہوئی.

فہم اشرف 186 پر سنگل رن لینے کی لالچ میں 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، 190 پر یاسر شاہ بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن علی کی مزاحمت بھی 14 رنز پر تمام ہوئی.

نویں آوٹ ہونے والے فواد عالم تھے جنھوں نے ہولڈر کی بال پر بولڈ ہوئے اور 56 رنز بنائے، پاکستان کی آخری گرنے والی وکٹ عباس تھے جو کھاتہ نہ کھول سکے، شاہین شاہ بھی صفر پر ہی ناٹ آؤٹ لوٹے.

ویسٹ انڈیز کی جانب سیلز اور ہولڈر نے 3،3 وکٹیں لیں کیمروچ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے، میزبان ٹیم نے 4 اوورز کی اننگز میں 2 رنز بنائے اور اس کی 2 وکٹیں گر گئیں.

ویسٹ انڈین پلیئرز پاول اور بونر کو محمد عباس نے آوٹ کیا، عباس 2 اوورز میڈن پھینکے اور دونوں کھلاڑی آؤٹ کیے، پہلے دن کل 12 وکٹیں گریں اور ایک نصف سنچری بنی.

Comments are closed.