میں بھی مریم نواز کے موقف کی حمایت کرتاہوں، شبلی فراز


اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مریم نواز کے موقف کی حمایت کردی اور کہا کہ اس بات پر میں مریم نواز کے موقف کا حامی ہوں ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے یہ بات درست کہی ہے کہ آپ ایک ہی سانس میں عمران خان اور نواز شریف کا نام نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ دونوں مختلف ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے صادق اور امین قرار دیا ہے جبکہ اسی عدالت نے نواز شریف کو نااہل اور مفرور قرار دیا۔مریم نواز کا یہ کہنا درست ہے دونوں کو ساتھ نہیں ملایا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ قدرت کا قانون ہے کہ خدا ہر فرعون کے لیے موسیٰ بھیجتا ہے پاکستان کے لیے عمران خان کی شکل میں بھیجا ہے۔ عمران خان کو سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ صادق و امین جبکہ نواز شریف کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا نواز شریف قانون سے بھاگے ایک اشتہاری ہیں اس لئے میں بھی مریم نواز کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں کہ عمران خان اور نواز شریف کا نام ایک ساتھ نہیں لیا جاسکتا۔

Comments are closed.