انگلینڈ کے سینئر بے بس، پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی جیت لیا

فوٹو : روئٹرز فائل


ناٹنگھم: ایک روزہ سیریز میں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ہوا ہے اور پاکستان نے انگلینڈ کے سیںنئرز پر مشتمل ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی.

دونوں ٹیموں کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے 232 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو مشکل ہدف دیا.

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور کی دوسری گیند پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے سے پہلے آوٹ ہوئے۔

لیام لیونگسٹن نے 43 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جیسن رائے 32، انگلش کپتان این مورگن اور ڈیوڈ ویلی نے 16-16 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو جب کہ عماد وسیم ، محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے جبکہ محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فخرزمان نے 26 ، محمد حفیظ نے24 اور صہیب مقصود نے 19 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 جب کہ ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، واضح رہے کہ 232 پاکستان کا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل 205 زیادہ سے زیادہ رنز تھے.

Comments are closed.