داسو میں ٹریفک حادثہ،9چینی باشندوں سمیت13افراد ہلاک

فوٹو: فائل


داسو( زمینی حقائق ڈاٹ کام)کوہستان میں بس حادثہ کے نتیجہ میں 9چینی باشندوں سمیت 13افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ اور کوہستان پولیس حکام نے بس حادثہ میں 13 افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے جن میں 9 چینی باشندے شامل ہیں، 39 افراد زخمی ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے.

ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی بس برسین لیبر کیمپ سے 43 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی یہ حادثہ صبح7بجے پیش آیاہے۔

حادثہ میں مرنے والے 9چینی انجینئرزخیبر پختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ میں کام کرتے تھے ،ان کے علاوہ
2 ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے اور متعدد زخمی اور دو لاپتہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، امدادی کارروائیاں گھنٹوں جاری رہیں، حادثہ کے بعد اس علاقے کو پولیس اور رینجرز نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو پہنچادیا گیاہے، اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

دوسری طرف آئی جی خیبر پختونخواہ معظم انصاری ایک ہیلی کاپٹر پر اپر کوہستان روانہ ہوگئے ہیں،واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں یہ ٹریفک حادثہ تھاواپڈا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چینی کمپنی کے ملازمین بس میں سفر کر رہے تھے۔

ادھروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے بھی ایک بیان میں واضح کیاہے کہ حادثہ میں 9 چینی باشندوں سمیت 2 ایف سی اہلکار اور دو مقامی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں، چینی اہلکاروں کی سیکیورٹی پر مامور بڑی تعداد میں سیکیورٹی عملہ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ریسکیو 1122 کے ایمبولینسز اور اہلکار بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو سروسز فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کوہستان میں اکثر ان علاقوں میں گاڑیوں کو حادثات پیش آتے رہتے ہیں ، لاشیں آبائی علاقوں کو واپس لے جانے کے باوجود کوہستان میں سڑک کنارے ایسے نامعلوم افراد کی قبریں بھی موجود ہیں جو حادثات کا شکار ہوئے۔

Comments are closed.