ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یوم شہدائے کشمیر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی.

انھوں نے کہا کہ بھارتی قبضے، ظلم و بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت و قربانیوں کی تاریخ بدل چکی ہے۔ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، واضح رہے کہ آج اس حوالے سے تقاریب بھی ہو رہی ہیں.

Comments are closed.