خیبرپختونخواہ میں پہلی بار ڈرائیورز کیلئے ایجوکیشن سینٹر قائم

ایبٹ آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا میں پہلی دفعہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کے لیے ایجوکیشن سینٹر قائم کر دیا ہے.

اس حوالے سے پروقار تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے افتتاح کیا تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان اور دیگر ٹریفک پولیس کے افسران بھی شریک تھے.

ایجوکیشن سنٹر میں ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا تربیتی عملہ روزانہ کی بنیاد پر 10 ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کے اصولوں کے متعلق مکمل تربیت فراہم کرے گا۔

ایجوکیشن سنٹر کے افتتاح کے دوران مہمان خصوصی ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پالیسنگ اور سروس ڈلیوری میں جدت اور معیار میں بہتری کے لیےایسا قدم اٹھایا.

ٹریفک پولیس کا ایک بہترین قدم ہے ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک مینیجمنٹ ہے ڈرائیورز تربیت یافتہ ، ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ ہوں گے.

اس سے ٹریفک پولیس کے لیے ٹریفک مینیجمنٹ میں آسانی ہو گی اور غلط پارکنگ اوور سپیڈنگ ٹریفک اور دیگر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہونے سے لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں گے.

انھوں نے کہا کہ قیمتی وقت کی بچت کے ساتھ ذہنی طور پر پرسکون رہیں گے ۔ تقریب میں شرکت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا.

ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس ڈرائیورز ایجوکیشن سنٹر کے علاوہ ، ٹریفک پولیس ورکشاپ موبائل ، پولیس ایمبولینس سروس ، ایگل سکواڈ ، ڈرائیونگ لائسینس یونٹ کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ڈرائیورز ایجوکیشن سنٹر ان میں ایک مثبت اضافہ ہے ڈرائیورز کو چاہئے کہ ایجوکیشن سنٹر سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں تاکہ آپ ایک اچھے تربیت یافتہ، ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ اصولوں سے آگاہی ، عوام اور معاشرے کے لیے فائدہ مند ہو سکیں۔

Comments are closed.