آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کی تنظیم نو مکمل

ہری پور (شکیل تنولی ) آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کی مختلف تنظیموں کی کی تنظیم نو کا اعلان کردیا گیا مرکزی صدر حاجی صابر حسین تنولی اور جنرل سیکریٹری جمیل تنولی نے ہاؤس سے منظوری لیتے ہوئے نومنتخب ضلعی جنرل باڈی ضلعی یوتھ ونگ اور تحصیل جنرل باڈی کی کابینہ کا اعلان کردیا.

فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل یوتھ ونگ کا قیام بعد میں عمل لایا جائے گا نومنتخب کابینہ اراکین سے حلف لے لیا گیا اجلاس میں تنولی قوم کے مشر حاجی حیات خان تنولی مرحوم اور حاجی عبدالرزاق تنولی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

گزشہ شام آل پاکستان تنولی اتحاد ہری پور کا گرینڈ اجلاس زیر صدارت حاجی عبدالمالک تنولی تناول ہاؤس نزد ڈسٹرکٹ کونسل آفس تربیلہ روڈ ہری پور میں منعقد ہوا باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے مرکزی جنرل سیکریٹری جمیل تنولی ہری پور کی تنظیموں کی کابینہ عہدے داران کا اعلان کیا.

ڈسٹرکٹ جنرل باڈی کے لیے سلیم خان تنولی سرپرست اعلیٰ نواز خان تنولی چیف کوآرڈینیٹر حاجی اکرم تنولی چیئرمین اکبر خان تنولی وائس چیئرمین خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ صدر صالح محمد خان تنولی سنئیر نائب صدر عبدالرزاق تنولی نائب صدر اول احمد رشید خان تنولی نائب صدر دوئم حاجی نسیمِ تنولی نائب صدر سوئم ابرار خان تنولی مقرر کئے گئے.

جنرل سیکرٹری قاری علی سید ڈپٹی جنرل سیکریٹری ساجد کریم تنولی ایڈیشنل جائنٹ سیکرٹری عدیل خان جائنٹ سیکرٹری جمیل تنولی فنانس سیکرٹری قاری صلاح الدین تنولی آفس سیکرٹری قاضی نثار احمد خان تنولی سیکریٹری اطلاعات نامزد کیے گئے.

ضلعی یوتھ ونگ کے لیے خالد تنولی چیئرمین افضال خان تنولی وائس چیئرمین منور خان تنولی صدر منیر خان تنولی سنئیر نائب صدر خالد تنولی نائب صدر اول کرامت خان تنولی نائب صدر دوئم جاوید تنولی، نائب صدر سوئم ولید آمین خان تنولی ایڈووکیٹ.

ضلعی یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری شاہ نواز خان تنولی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہمایوں خان تنولی ایڈیشنل جائنٹ سیکرٹری اسرار خان تنولی جائنٹ سیکرٹری ارباز خان تنولی جائنٹ سیکرٹری دوئم عرفات تنولی فنانس سیکرٹری عارف تنولی سیکریٹری اطلاعات نامزد کیے گئے.

اسی طرح تحصیل جنرل باڈی کے لیے قاری نور حسین تنولی صدر محمد اکبر تنولی سنئیر نائب صدر ممتاز علی خان نائب صدر فیصل تنولی ایڈووکیٹ نائب صدر دوئم ہمایوں خان تنولی نائب صدر سوئم فہیم انور تنولی.

جنرل سیکریٹری نامدار خان تنولی ڈپٹی جنرل سیکریٹری افضل تنولی جائنٹ سیکرٹری لیاقت تنولی جائنٹ سیکرٹری دوئم ماسٹر ریاض تنولی ایڈیشنل سیکرٹری ملک خورشید انور تنولی فنانس سیکرٹری بشارت تنولی آفس سیکرٹری اور صغیر احمد تنولی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے.

چیئرمین ارشاد خان تنولی عبد السمیع تنولی سربراہان سپریم کونسل منتخب ہوئے، اس موقع پر مشر تنولی قوم حاجی حیات خان تنولی مرحوم کے چھوٹے بھائی حاجی عبدالمالک تنولی کے سر پر شملہ پہنا کر روائتی دستار بندی کی گئی.

آخر میں مرکزی صدر حاجی صابر خان تنولی جنرل سیکریٹری جمیل تنولی ملک اورنگزیب تنولی خالد شاھین تنولی اکرم خان تنولی پاک ہزارہ گروپ جاوید تنولی ایڈووکیٹ حاجی عبدالمالک تنولی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا.

مقررین نے آل پاکستان تنولی اتحاد کی تمام نومنتخب کابینہ کے عہدے داران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ان کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر تنولی قوم اور علاقہ تناول کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے.

Comments are closed.