اپوزیشن لیڈر کا قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ پر اطمینان کا اظہار


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ان کیمرہ اجلاس کی بریفنگ پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہ بریفنگ اچھی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے بعد جب اپنے چیمبر میں پہنچے سے صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو میں ان سے بریفنگ سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا تفصیل تو نہیں بتا سکتا البتہ ہم مطمئن ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سوال وجواب کا سیشن ہوا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ہمارے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہت سے ایشوز تھے، آج خارجہ پالیسی اور داخلی صورتحال ،کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بریفنگ ہوئی، موجودہ حالات میں یہ بریفنگ اطمینان بخش ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتا سکتا البتہ بریفنگ جامع تھی، صورتحال پر بہت اچھے انداز میں بریفنگ دی گئی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ امریکا کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے بیان پر کیا کہیں گے جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ تو آپ کو پتہ ہے۔ وزیراعظم کی اجلاس سے غیر حاضری کے سوال کا بھی جواب نہیں دیا۔

Comments are closed.