ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، شعیب، حفیظ ،عماداور وہاب ریاض آوٹ

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، عبداللہ شفیق اور وہاب ریاض ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نےلاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو کھیلا نے کا تجربہ کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے.

محمد وسیم نے کہا کہ تمام لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا امید ہے یہی تسلسل برقرار رہے گا، کھلاڑیوں کے ٹیم میں کردار کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کی گئی ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہمیں پاور پلے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چائیں اور مڈل آرڈر میں میچ فنش کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے.

انھوں نے کہا کہ آل راؤنڈرز کو بھی توجہ دی گئی ہے، تاہم چیف سلیکٹر نے تجربہ کار آل راونڈرزمحمد حفیظ، شعیب ملک اور عماد وسیم کو ٹیم باہر کر دیا ہے.

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عثمان قادر اور زاہد محمود 20 رکنی ٹیم میں شامل ہیں، محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں، شاداب خان انجری کے باعث منتخب نہ ہو سکے.

انھوں نے بتایا کہ فخرزمان، عماد وسیم، عبداللہ شفیق، وہاب ریاض، اور محمد موسی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابراعظم کپتان، حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، ظفر گوہر، محمد نواز، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد حسنین، زاہد محمود، عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Comments are closed.