اپوزیشن لاکھوں جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی دوسری لہر میں اموات کی شرح میں تیزی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن میں لاک ڈاون نہیں لگانا چاہتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگیوں کو اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے لیکن یہ ایک ملین بھی جلسے کر لیں تب بھی این آر او نہیں ملے گا۔

انھوں نے کہاگزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وا ضح کردوں اگر اپوزیشن لاکھوں جلسے بھی کر لے تو ان کو این آر او نہیں ملے گا ۔

گزشتہ 15روز میں وینٹیلیٹرز کےمحتاج مریضوں کی تعداد میں ہونےوالااضافہ: پشاور200%، ملتان200%، کراچی148%، لاہور114% اوراسلام آباد 65%۔ اسلام آباد اور ملتان کے70%وینٹیلیٹرز زیرِاستعمال ہیں۔ فی الوقت پوری دنیادوسری لہرکی زدمیں ہے۔

حزب مخالف این آر او کے حصول کی مایوس کن کوششوں میں نہایت سفاکیت سے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کررہی ہے۔ میں یہ واضح کر دوں: یہ لاکھوں جلسے کرلیں، کوئی این آر او نہیں ملے گا!

ملک بھر میں کورونا کیسز کی بڑھتی صورتحال تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ۔

میں قطعاً لاک ڈاؤن جیسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ ہماری معیشت جس میں ٹھوس بحالی کے آثار فی الحال بالکل نمایاں اور واضح ہیں، اسکی زد میں آئے گی۔

بدقسمتی سے حزب مخالف این آر او جیسے ہدف کے تعاقب میں ہے چاہے عوام کی زندگیوں سے لیکر ملکی معیشت تک اسکی جو بھی قیمت ہو۔

کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ59اموات

پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 59اموات ہوئی ہیں اس سے پہلے جولائی میں ایک ہی دن میں49افراد لقمہ اجل بنے تھے،کورونا وائرس کی دوسرے لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری لہر کے دوران ر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں یہ ریکارڈ 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضا فہ ہوا ہے۔

ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38983 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی جو کہ گزشتہ اعدادو شمار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر میں 13 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران 2769 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب تقریباً 4 ماہ بعد تعداد 2665 پر جا پہنچی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7662 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 74 ہزار 173 تک جا پہنچے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 897 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 162227 ہوگئی ہے جب کہ 2816 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں،گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4526 اور 94 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 114010 ہے اور 2848 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16744 اوراموات 161 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44097 اور 1325 اموات ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6000 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 140 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 26569 ہے اور اب تک 278 مریض اس مہلک وبا سے وفات پا چکے ہیں۔

Comments are closed.