وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کو امریکا جانے سے روک دیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں ۔

ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ) نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

3Shares

Comments are closed.