بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں،ترجمان پاک فوج

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے بیان پر ردعمل میں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایل او سی کے پار فوجی کارروائی کی باتیں محض بیان بازی ہیں.

انھوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بیان بھارت کے اندرونی انتشار و حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے.

ڈی جی آئی ایس آئی پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

خیال رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج کی آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑ بھپکیاں سامنے آئی تھیں، جس میں بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’’پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے فوج کارروائی کرسکتے ہیں.

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پہلے سے قرارداد موجود ہے، حالانکہ کشمیر عالمی سطح پر مسلمہ تصفیہ طلب علاقہ ہے.

Comments are closed.