ابرار الحق کی بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج


فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو انتظامی امور ہیں جو وزیراعظم نے چلانے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد برطرف کیے گئے سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا اور ابرار الحق کی بطور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان تعیناتی برقرار رکھی.

سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رولز کے مطابق چیئرمین کی مدت 3 سال کے لیے ہے اور بطور صدر میری مدت ملازمت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی.

Comments are closed.