آرمی چیف کی مدت ملازمت فیصلہ پر نظرثانی کیلئےسپریم کورٹ درخواست دائر


فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے گزشتہ ماہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

نظر ثانی درخواست میں کیس کی ان کیمرہ سماعت کی بھی درخواست کی گئی ہے، اس سے پہلے وزیر قانون نے موقف اپنایا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیااور کئی آئینی معاملات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 28 نومبر 2019 کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دی تھی۔

Comments are closed.