رانا ثناء اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور

فوٹو : فائل

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

رانا ثناء اللہ نے 2 اکتوبر کو ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوں.

درخواست میں حکومت کیخلاف تنقید کرنے پر منشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کومشکوک ثابت کرتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیاکہ ایف آئی آر میں 21 کلوگرام ہیروئن اسمگلنگ کا لکھا گیا، بعد میں اس کا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا، گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.