ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟ بلاول بھٹو کا عمران خان سے سوال


فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟

سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرکے یہ سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے فیصلے کے بعد گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آج کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کی طرف پاکستان کے سفر کا پہلا قدم ہے اور آنے والے زمانے کے لیے پیغام ہے کہ کوئی آمر اس قسم کا غیر جمہوری قدم نہيں اٹھاسکے گا۔

Comments are closed.