چھوٹے تاجروں کےلیے 35 سے 40 ہزار سالانہ فکسڈ ٹیکس کی تیاری


فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک)حکومتی ہدایت پر چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کامسودہ تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کوسال میں دو دفعہ مجوزہ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹ تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کی شرحوں کااعلان آئندہ ہفتے ایف بی آر جاری کرے گا۔ ایف بی آر کے مسودہ کے مطابق فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے چھوٹے دکانداروں کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا.

وہ چھوٹے دکاندار جن سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی کی جائے گی وہ ودہولڈنگ ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہوں گے اور
چھوٹے دکاندروں کیلیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ داخل کرنا بھی ضروری نہیں ہو گا۔

ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی مختلف کیٹگری کے لیے الگ الگ متعارف کروائی جائیں گی جو کہ دکانداروں کی ٹیکس استطاعت کے مطابق ہو گی.

مجوزہ مسودے کے مطابق 150 اسکوائر فٹ کی دکان سے سالانہ 35 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس وصول کرنے کی تجویزہے جبکہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ کی دکان پر سالانہ 40 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے دکانداروں سے سالانہ بنیادوں پرفکسڈ ٹیکس ریٹ میں 5ہزار روپے اضافہ کرنے کی بھی تجویز بھی ہے تاہم اس پر تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا.

Comments are closed.