وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

فوٹو: فیس بک

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکا مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا۔

امریکی دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اراکین کانگریس کے علاوہ پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس دوران کیپیٹل ارینا میں جلسے سے خطاب بھی کیا اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز بھی دیئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ زلفی بخاری اور وزیر کامرس عبدالرزاق داود بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

Comments are closed.