معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہو رہا ہے؟ یہ آپ کا کام نہیں سیاست سے دور رہیں، عارف علوی

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان کےسابق صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہو رہا ہے؟ یہ آپ کا کام نہیں سیاست سے دور رہیں، عارف علوی نے کہا جن کو مینڈیٹ ملا اسکا احترام کریں۔ آپ کو 80 فیصد قوم کے نمائندہ سے بات کرنا پڑے گی۔

بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ روز پہلی مرتبہ ملاقات کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھااگر نوجوانوں کو ناامید کریں گے تو مجھے ڈر ہے یہ دوسری طرف نہ نکل جائیں.

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں میں نے آج بانی پی ٹی آئی کو خوش اور بے فکر دیکھا۔ یہ وہ لیڈر ہے جو اسوقت ساری دنیا میں سب سے زیادہ پاپولر ہے۔ اسوقت 70 سے 80 فیصد لوگ پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو بہت افسوس تھا کہ پریس کانفرنس کرکے فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا۔خود کہا گیا ہے فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دی جائے۔ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے چند لوگ ہیں مگر یہ پوری پارٹی پر پابندی کا سوچ رہے ہیں۔

سیاست آپکا سکل سیٹ نہیں ہے، سابق چیف جنرل باجوہ نے چلتے چلتے کہا کہ اب فوج سیاست میں دخل نہیں دے گی۔ ایک ایک بچہ جانتا ہے کلپ موجود ہیں فوج کا الیکشن میں کیا کام ہے؟آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، الیکشن میں مینڈیٹ چھینا گیا،فوج کے اندر کچھ لوگوں کا ہاتھ اس میں موجود ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ اسوقت پوری قوم بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ کہنا کہ 70 فیصد نوجوان غلط ہیں یہ غلط ہے اس سے نقصان ہوگا، جب کہا 7 فیصد ووٹ تو اس میں 1 سے 17 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

فارم 45 کو دیکھا جائے 70 سے 80 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔جب آپ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر الزام لگائیں گے تو پتھر آئے گا۔خدا کا واسطہ ہے میری فوج کو تباہ ہونے سے بچا لیں۔ تحقیقات کرو 9 مئی میں ملوث لوگوں کو سزا دو۔

Comments are closed.