وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات،مزاکرات

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ:  وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات،مزاکرات ،سعودی وزیراعظم سے اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں ملاقات ہوئی جہاں محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں سعودی ولی عہد کے ساتھ افطار بھی کیا۔

اس کے بعد باضابطہ ملاقات میں ولی عہد اور شہباز شریف نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات،  دوطرفہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افطار کے بعد سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کیا۔

ملاقات کے موقع پر مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسی بن محمد العبیان، وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن الخریف، سعودی چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

سعودی ولی عہد سے ہونے والی ملاقات کے موقع پرپاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔

Comments are closed.