ہونڈا کاروں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی، جانئیے کتنی ریلیف ملا؟

52 / 100

فوٹو: فائل

کراچی: ہونڈا کاروں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی، جانئیے کتنی ریلیف ملا؟ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے گاڑی ہونڈا سٹی کے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاہے۔

قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا اٹلس نے سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی ہے۔

ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی.

ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گا.

Comments are closed.