اداکارہ سبینا سید کی نئی تصاویر میں دلکش ادائیں ، مداح فریفتہ ہوگئے

42 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا سید کی نئی تصاویر میں دلکش اداوٴں پر مداح دل ہار بیٹھے۔تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں نے اداکارہ کی خوبصورتی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

 

سبینا سید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سبینا سید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/C3naDyVqx5F/?utm_source=ig_embed&ig_rid=bae8c7a7-b430-490a-b0b2-976c55e1b900

مذکورہ تصاویر میں سبینا نے سلیولیس شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جبکہ دلکش اداوٴں کیساتھ وہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں، تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کے اظہار پر مبنی تعریفی کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔

Comments are closed.