اٹک،جہلم، چکوال،تلہ گنگ کے ڈی آر اوز کو رات 12 بجے پریس کانفرنس کرنا پڑی

51 / 100

فوٹو: اسکرین گریب 

راولپنڈی: اٹک،جہلم، چکوال،تلہ گنگ کے ڈی آر اوز کو رات 12 بجے پریس کانفرنس کرنا پڑی، قائم مقام کمشنر سیف انور جپہ ان افسران کے ہمراہ لیاقت علی چٹھہ کے اپنے اعتراف جرم کی تردیدیں کرتے رہے.

قائم مقام کمشنر راولپنڈی سارے ملک میں جاری شور اور لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی سے امیدواروں کو جتوانے کے اعتراف جرم کے باوجود کہتے رہے کہ الیکشن 2024 کا شفاف انعقاد ہوا ہے.

اٹک،جہلم اور چکوال، تلہ گنگ کے ڈی آر اوز نے بھی لیاقت چٹھہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سابق کمشنر کے الزامات کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کروائے،حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوارڈینشین کے علاوہ کوئی کردار نہیں، ڈی آر او راولپنڈی نے کہا
سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں.

ڈی آر او اٹک نے کہا ان الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے، الیکشن شفاف کروائے کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ڈی آر او جہلم کا موقف تھا کہ ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا.

انھوں نے کہا جہلم میں تمام حلقوں میں انتخاب صاف شفاف بغیر کسی اثر کے کروائے،
اس موقع پر ڈی آر او چکوال نے بتایا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتی ہوں، کوئی دباؤ نہیں تھا.

الیکشن کمیشن ان پر انکوائری کروائے اور حقیقت کو سامنے لائے،انھوں نے بھی ساتھی ڈی آراوز کی طرح لیاقت علی چٹھہ کے اپنے بارے اعتراف کی وضاحتیں بیان کیں جبکہ دوسری طرف لیاقت علی چٹھہ اپنے بیان پر قائم ہیں.

متذکرہ کانفرنس کے علاوہ خود دھاندلی کے الزامات لگانے والی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما بھی دھاندلی کے الزام کو غلط قرار دیتے نظر آئے، راناثناللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر نے لیاقت علی چٹھہ کے موقف کو غلط قرار دیا.

Comments are closed.