پاکستان وویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز2،1 سے جیت لی

53 / 100

فوٹو:فائل

کوئنز ٹاؤن: پاکستان وویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز2،1 سے جیت لی، بارش سے متاثرہ آخری میچ میں ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم یہ میچ 6 وکٹوں سے ہار گئی۔

نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔

نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ جیت لیا لیکن سیریز پاکستان کے نام رہی کیونکہ پاکستان کی ٹیم اس سے پہلے کے دونوں میچ جیت چکی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اس کو جیت کے لئے 148 رن کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 15 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر101 رن بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک گیا۔

بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے میزبان ٹیم بہتر رن اوسط کی وجہ سے جیت گئی۔

Comments are closed.