مظفرآباد میں چور گٹروں کے ڈھکن اور جنگلے چوری کر کے لے گئے، پولیس بےخبر

52 / 100

فوٹو : فائل

مظفر آباد: مظفرآباد میں چور گٹروں کے ڈھکن اور جنگلے چوری کر کے لے گئے، پولیس بےخبر، کئی دن گزرنے کے باوجود یہ پتہ نہ چل سکا ملزمان کون ہیں نہ دوسرے ڈھکن لگ سکے. 

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی نامعلوم چور ایک ساتھ مختلف جگہوں سے گٹروں کے ڈھکن اور لوہے کی جنگلے چوری کر کے لے گئے.

تھانہ پولیس سٹی کئی روز گزرنے کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگا سکی، ڈھکن نہ ہونے سے بدبو پھیل رہی ہے اور آنے جانے والے راہگیروں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے.

کئی دن گزرنے کے باوجود نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے نئے ڈھکن لگائے گئے نہ ہی ابھی تک چوروں کا کوئی سراغ لگایا جا سکا جگہ جگہ کھلے گٹر کسی حادثے کو دعوت دے رہے ہیں شہریوں کا انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

Comments are closed.