کسی بھی چیز کو بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے،یمنیٰ زیدی

48 / 100

فائل:فوٹو

لاہور :پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کاکہناہے کہ نئے ڈرامہ سیریل ” تیرے بن “ کیلئے میں نے اپنا لک ، اداکاری پچھلے تمام کرداروں سے مختلف کرنے کی کوشش کی ہے۔چاہتی ہوں یہ بدلاوٴ سکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ گھر کا فرنیچر ہو یا آپ کی ظاہری شخصیت ہو، میری کوشش یہ ہے کہ یہ بدلاوٴ سکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے۔

ساتھی اداکار وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں اور اس بار مرتسم کے کردار میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر میں خود حیران ہوں، انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔

 

Comments are closed.