افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ،6 شہری جاں بحق،17زخمی

53 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی:افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال فائرنگ،6 شہری جاں بحق،17زخمی ،چمن کے قریب شہری آبادی پرمارٹرز سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان اشتعال انگیزی سے 6 شہری شہید ، 17زخمی، پاکستان کا افغان حکام سے رابطہ ہوا ہے جس میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

پاکستانی فورسز نے افغان جارحیت کے خلاف موثرجوابی کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران پاکستانی فورسز نے علاقے میں موجود بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ا فغان فورسز کے فائر کیے گئے گولے گلدار باغیچہ، بارڈر روڈ اور مال روڈ پر گرے، جس سے شہادتیں ہوئیں۔

Comments are closed.