عمران خان کی ناااہلی ،قانونی نکات کی تشریح کےلئے لارجہ بنج بنے گا

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:عمران خان کی ناااہلی ،قانونی نکات کی تشریح کےلئے لارجہ بنج بنے گا، معاملا چیف جسٹس کو بھجوادیاگیا،، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی درخواست زیر غور ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ کیس کو لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بجھوا دیا۔

ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ متعلقہ وزارت کو فریق نہیں بنایا، وزارت قانون متعلقہ فریق ہے۔

اظہر صدیق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بینچ کو بھیج دیا جائے۔ وفاقی وکیل نے لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر پارلیمنٹ کو براہ راست نااہل قرار دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لیے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.