عدالتی کیس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ ذہنی تناوٴ بڑھتا گیا، ایان علی

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل ایان علی کاکہناہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈرکاشکار ہونے کے باعث ان کا وزن100 کلو تک پہنچ گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نامور ماڈل ایان علی نے کہا کہ انہوں نے انزائٹی اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد کس طرح اپنا وزن کم کیا، ویڈیو میں انہیں سخت ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایان علی نے بتایا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد 58 کلوگرام ہو چکی ہیں۔

ماڈل نے مزید بتایا کہ’2015 میں عدالتی کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی تھی اور اگلے دو سالوں تک ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈپریشن، ذہنی تناوٴ اور اضطراب بڑھتا گیا۔

https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1572508247952863237?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1572508247952863237%7Ctwgr%5Ed441609bd05ef3c457e684fbe78a32109601b475%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2375607%2F24

ماڈل نے میں بتایا کہ ’منی لانڈرنگ، قتل، دہشت گردی ہر ہفتے مجھے ایک نئے جعلی کیس سے نمٹنا پڑتا تھا جیل کے دنوں کے جسمانی و ذہنی تشدد کی باقیات بھی ساتھ رہتیں اور نیشنل ٹی وی پر غلیظ ترین کردار کشی مسلسل تنہا رہنے پر مجبور کرتی تھیں۔

خیال رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی خبروں کی سْرخیوں کا حصہ رہیں انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم بعدازاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔

Comments are closed.