نیب قانون میں تبدیلی کے بعد ایک اور اہم پیشرفت سامنے آ گئی

53 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے 25سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب قانون میں تبدیلی کے بعد ایک اور اہم پیشرفت سامنے آ گئی اور نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت پرانے مقدمات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آصف زرداری کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

اْرسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ ریفرنس ،ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات کا بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ نیب نے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی لیکن وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

Comments are closed.