پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کراچی میں، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

50 / 100

فوٹو : پی سی بی 

کراچی: پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کراچی میں، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا.

میزبان پاکستان کر کٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم قومی جبکہ مہمان ٹیم معین علی قیادت میں میدان میں اترے گی، جوز بٹلر انجری کے باعث کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں پاکستان میں 17 سال کا طویل انتظار کے بعد آمنے سامنے ہوں گی، انگلش کرکٹ سٹارز ایک مرتبہ پھر پاکستانی میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے، پہلے ٹی 20 میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔

اس سے قبل سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب پسینہ بہایا ہے.

سیریز کے 4 میچز کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گزشتہ روز سیریز کے لیے ٹرافی کی بابراعظم اورانگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے رونمائی کی.

اس موقع پر قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر شاید آخری دو میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، دوسری جانب گرین شرٹس ہوم کنڈیشنز میں حریف کو زیر کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ نے 21 میں سے 13 میں کامیابی حاصل کی جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

2015 شارجہ میں ہونے والا میچ انگلینڈ نے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور پر جیتا تھاایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں دو نئے کھلاڑی عامر جمال اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا.

Comments are closed.