ارطغرل کے سپاہی عبدالرحمان سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

58 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: ارطغرل کے سپاہی عبدالرحمان سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے، کراچی آمد کے بعد انھوں نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ترکی کے شہرہ آفاق تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی میں سپاہی عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے سندھ میں ریلیف ورک میں حصہ لیا۔

سپاہی عبدالرحمان کندھے پہ بوریاں اٹھائے ، ایک بچہ اٹھائے ہوئے اور ایک اور جگہ پر سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھائی دیئے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

http://

عبدالرحمان کو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیں میں حصہ لیتے دیکھ کر ارطغرل کے سپہ سالار ترگت نے بھی عبدالرحمان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاباش دی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ان دنوں ترک ہلال احمر کا وفد ترکیہ کی کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچی ہوئی ہیں جب کہ حکومت ترکیہ کی طرف سے بھی امدادی سامان کے جہاز بھجوائے گئے۔

http://

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے بھی ترکیہ کے اداکار صلال ال ( سپاہی عبدالرحمان) کی انسانی ہمدری کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کی امدادی سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Comments are closed.