سیلاب متاثرین کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات قابل ِ ستائش ہیں، صدر

52 / 100

اسلام آباد: صدرِ پاکستان و صدر ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات قابل ِ ستائش ہیں، صدر نے ہدایت کی کہ انسانیت کی خدمت کا دائرہ کار بڑھایا جائے.

اِن خیالات کا اظہارانہوں نے ہلالِ احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے موقع پرکیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سردار شاہد احمد لغاری کو ہلالِ احمر کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِس اَمر کا اظہارکیا کہ آپ نوجوان ہیں،آپ سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں.

انھوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے اِس ادارہ کو بہتر انداز میں آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے ہلالِ احمر کی جانب سے خدمات کو سراہا۔اِس موقع پر صدرِ مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلالِ احمر کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی.

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہلالِ احمر کی خدمات کی قوم معترف ہے، ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے تاکہ ہر متاثرہ شخص کی مدد یقینی بنائی جاسکے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہلالِ احمر پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments are closed.