پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے آلات اور مرمت کے لئے سامان فروخت کرنے کی منظوری

55 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے آلات اور مرمت کے لئے سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی مرمت کے لئے سامان اور آلات فروخت کرنے کے لئے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق امریکہ کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

امریکی ادارے یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے آلات اور سامان کی فراہمی کا کہا تھا۔ امریکی ایف 16 طیارے پاکستان کی فضائی جنگی صلاحیت کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.