منچھر جھیل کا سیلابی ریلہ، انڈس ہائی وے کا پل ٹوٹ گیا

52 / 100

حیدر آباد: منچھر جھیل کا سیلابی ریلہ، انڈس ہائی وے کا پل ٹوٹ گیا، زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پ500دیہات زیر آب آگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں پانی داخل ہونے سے ایک لاکھ 60ہزار کی آبادی متاثر ہو چکی ،سہون شریف ائر پورٹ کا رن وے بھی پانی میں گم ہو گیا۔

منچھر جھیل پر دو کٹ لگائے گئے مگر پانی کی سطح اور بہاو میں کچھ کمی ہوگئی ۔لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی ، انڈس ہائی وے کے دونوں ٹریک پرہر قسم کی ٹریفک بند ہو گئی۔

ادھردادو میں سیم نالہ کالی موری کے مقام پربند کے پشتے کمزور ہونے لگے، دادو شہر اور بھان سعیدآباد کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ سیہون سے100کلومیٹر دور سڑک پرکھڑی بسیں اور ٹرک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ آٹھ ہزار 476ہے جبکہ اخراج 5لاکھ 85 ہزار 678کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

سیلابی ریلا جامشورو میں داخل ہونے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، سیلاب مٹیاری اور سجاول کے کچے کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔

منچھر جھیل میں رنگ بند جوہی پربھی پانی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے،دادو ، میھڑ ، جوہی اور سیہون کی پانی کی تباہ کاریوں سے بچانے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.